Mrs H.D Taylor (Hazel Deneys Taylor)
Mrs H.D Taylor Ex chairman Renala Estate Mrs. Hazel Deneys Taylor Chairman Ex-Renala Estate at CEBG Okara 1969-1991. Died 11-09-1994 Download Book Mam D Haweli PDF Free Download یہ تاریخی اور قابلِ ستائش بنگلہ آج کل (میم دی حویلی ) کے نام سے جانا جاتا ہے۔اب یہ صرف ایک بُھوت بنگلہ کا منظر پیش کرتا ہے۔آج ہمارا وزٹ صرف ایک بنگلہ کی طرف نہیں تھا!وضاحت صرف اِس اَمر کی ہے کہ زمبابوے کی رہائشی خاتون کو کیسے ہمارے ملک پاکستان کے شہر اوکاڑا کی تحصیل رینالہ خورد سے اِس قدر محبت ہوگئی کہ مزاحمت کے باوجود بھی اُس نے اس ملک کی سرزمین کو ترق کرنا مناسب نہیں سمجھا۔جبکہ اُس کا بیٹا بھی اُسے واپس آپنے وطن لیجانے آیا لیکن اُس نے یہاں سے جانے سے انکار کردیا۔اگر اب بھی اِس حویلی کا وزٹ کیا جائے تو دیکھنے والا باآسانی سمجھ سکتا ہے کہ اِس بنگلہ میں رہنے والی خاتون کی ایک ایک یاد اب بھی اس بنگلے سے منسلک ہے۔جبکہ چور،چکوں نے کچھ باقی نہیں چھوڑا لیکن پھر بھی کچھ باقیات ابھی باقی ہیں جو ہیزل کی یاد تازہ کرتی ہیں۔ یہ قدیم حویلی فن ِ تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔نہایت ہی شاندار اور نفیس بنگلہ ہے۔...